پاکستانتازہ ترین

آذادکشمیر:انقلاب اوراصلاحات ڈرائینگ روم میں بیٹھ کرنہیں لائےجاتے،چوہدری محمدیٰسین

chaudhry_muhammad_yaseenآذادکشمیر(چیف رپورٹر)آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ انقلاب اور اصلاحات ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر نہیں لائے جاتے اسکے لئے طویل جدوجہد اور قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے‘ نظام میں اصلاحات کا نعرہ ٹوپی ڈرامہ ہے اصلاحات سڑکوں پر نہیں ہوا کرتیں اس کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے ‘پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سالوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہے آئندہ بھی یہی کردار ادا کرتے رہیں گے ‘پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم بنا کر اداروں کو جمہوری نظام کے تابع کرنا چاہتی ہے،عوام کے مسائل کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب عوام کی آواز سنی جائے اور انکی محرومیوں کا زالہ کیا جائے،لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست اب ختم ہوچکی نظام میں اصلاحات لانے کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے پیپلز پارٹی پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کروانا چاہتی ہے لیکن کچھ قوتیں ان انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے کوشاں ہیں جو ناکام ہونگی ۔ وہ گزشتہ روز ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی شوکت فرید کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت مستقبل کی ضروریات سے آگاہ ہے ،اقتدار کے مختصر عرصہ میں ہمارا سفر کامیابیوں کی جانب بڑھ رہا ہے،مستقبل کی ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے عوامی حکومت نے تعلیمی انقلاب کا بیڑا اٹھایا،اور کامیابیوں سے بہرہ مند ہوئے ،آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز ،اور دیگر بڑے تعلیمی پراجیکٹ حکومت کی کامیابی ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں کریڈٹ دے یا نہ دے ہم نے اپنی منزل کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ایک آفاقی نظام کو مربوط بنیادوں پر استوار کرنا چاہتی ہے،ہم ایسا نظام حیات تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں شخصی آزادی ہے،لوگوں کو اپنے مسائل اپنی دہلیز پر حل ہوتے نظر آئیں،پڑھے لکھے بیروز گار نوجوانوں کو نوکریوں کی تلاش میں در بدر بھٹکنے کی ضرورت پیش نہ آئے،انصاف میرٹ اور معاشی خود کفالت کی منازل طے کرنے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،ان شاء اللہ ریاست کے لوگوں کو ایک پر وقار نظام فراہم کریں گیانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا قیام عوام کی امیدوں کے عین مطابق ہے،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے تو ہم اس مینڈیٹ کی لاج رکھنے والے لوگ ہیں، ریاست میں برادری ازم اور تعصب کی سیاست کرنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،انہیں اپنی کوئی سیاسی منزل نظر نہیں آرہی،پیپلز پارٹی نے اقربا پروری اور تعصب کے تمام بت توڑ دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لئے ریاست بچانے کے نام پر ڈارمہ کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  شاہد کپور اب جیک لین فرنینڈس کی زلفوں کے اسیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker