علاقائی

سرگودھا:لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج ‘تفصیلات کے مطابق شاہین آباد کے رہائشی محمد یونس نے کاروباری لین دین پر چک نمبر79شمالی کے محمد اعجاز کوچھیانوے لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا رحمان پورہ کے بلال اصغر نے حسن جمیل کو آٹھ لاکھ روپے خوشاب کے محمد عمران نے شاہپور صدر کے نصر حیات کو تین لاکھ پچیس ہزار اور مقام حیات کے رانا اکرام نے اقبال کالونی کے احمد رضا خان کو تین لاکھ تیس ہزار روپے کا جعلی چیک تھما دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ہم بلاتفریق پوری دنیامیں امن کے حامی ہیں :علامہ خادم حسین رضوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker