پاکستانتازہ ترینکھیل

پی ایس ایل فائنل کیلئے لاہور کالج کی طالبات نے چیئر لیڈرز بننے کیلئے تیاریاں تیز کردیں

لاہور (مانیٹرنگ سیل) پی ایس ایل فائنل کیلئے چیئر لیڈرز کا مسئلہ حل ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل کیلئے لاہور کالج کی طالبات نے چیئر لیڈرز بننے کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔ غیرملکی نہیں آرہے تو کیا ہوا، مقامی چیئر لیڈرز بھی کسی سے کم نہیں، ایک طرف سیٹی بجانے کی پریکٹس تو دوسری جانب ڈانس اسٹیپس میں مہارت حاصل کی جارہی ہے۔  لاہور کالج کی لڑکیاں پی ایس ایل میں بطور چیئر لیڈر پرفارم کرنے کو تیار ہیں، طالبات اپنے پسندیدہ اسٹارز کے چوکوں، چھکوں اور ٹیم کی جیت کا جشن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گی۔ اسکرین لگا کر میچ دیکھنے اور ڈانس کرنے کا پلان تو اب فائنل والے دن ہی پورا ہوگا، اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کا خوب تو پورا نہِیں ہوسکتا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ جہاں پر بھی میچ دیکھیں گی وہاں رنگ جما دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!