علاقائی

کیمیکل کے8 ڈرموں کو حب منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام ،دو افراد گرفتار

کراچی ﴿کرائم رپورٹر﴾ کراچی میں پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے کیمیکل کے8 ڈرموں کو حب منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر دو افراد گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق یوسف گوٹھ سے 8 کیمیکل کے ڈرم کو براستہ ٹاورحب منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔پولیس نے ٹاور کے قریب ایمبولینس کو روکا تو چیکنگ کے دوران اس میں کیمیکل کے ڈرم پڑے ہوئے تھے۔پولیس نے مشتبہ کیمیکل کے ڈرم قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کیمیکل کالیبارٹیرز کے ذریعے ٹیسٹ کرانے کے بعد گرفتار افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button