تازہ ترینعلاقائی

واپڈا کیخلاف متوقع احتجاج کے باعث ساہیوال سے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی

چیچہ وطنی﴿نامہ نگار﴾ واپڈا کیخلاف متوقع احتجاج کے باعث ساہیوال سے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی،ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا تھا کہ واپڈا کیخلاف احتجاجی ریلی کسی وقت بھی متوقع ہے اور مشتعل ہجوم میپکو تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے جس پر گزشتہ روز پولیس کی اضافی نفری چیچہ وطنی بھجوا دی گئی جبکہ ڈی ایس پی کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیاتاہم اس دوران کوئی بھی احتجاجی ریلی نہیں نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button