تازہ ترینعلاقائی

چیچہ وطنی:اراضی پرقبضے کے تنازعہ پر فائرنگ، 2گروپوں کے 5 افراد زخمی

chichawatniچیچہ وطنی(نامہ نگار) اراضی پر قبضے کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو گروپوں کے پانچ افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق گاؤں 161،نائن ایل میں برکت علی نے اپنی اڑھائی ایکڑ اراضی بیوی اوراولاد کی مرضی کیخلاف فروخت کردی تاہم اسکے بیٹوں محمد انور اور برکت علی نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا،اراضی خریدنے والے افراد نے گزشتہ روز قبضہ حاصل کرنے کیلئے فائرنگ کردی جس سے کھیتوں میں مصروف دونوں بھائی محمدانور اور برکت زخمی ہو گئے،حملہ آور گروپ کے تین افراد طارق،احمد اورلطیف کو بھی زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال لایا گیا جنکے بارے میں مضروب بھائیوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے بااثر سیاسی شخصیات کے ایما پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور اپنے آپ کو زخم بھی خود لگائے ، پولیس غازی آباد واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button