تازہ ترینعلاقائی

چیچہ وطنی:مسلم لیگی رہنماء چوہدری محمد طفیل کی مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر خود کش حملوں کی مذمت

چیچہ وطنی (نامہ نگار)رہنما مسلم لیگ ن سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد طفیل نے مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے عبادت گاہوں کو نشانہ بناے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔بعض طاقتیں منظم سازش کے تحت ملک میں افرا تفری پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیداران و رکارکنان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر شیخ اورنگ زیب ٹیپو ،سینئر نائب صدر رانا افتخار خاں ، جنرل سیکر ٹری چوہدری عبدالنعیم جٹ ، نائب صدر شیخ ابراہیم ، سیکر ٹری اطلاعات لالہ محمد افضال ،فنانس سیکر ٹری محمد رضوان ایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکر ٹری محمد تاج ، سمیت دیگر لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ عوام صبرو تحمل کا مظاہر ہ کر یں دہشت گرد چاہتے ہیں ملک میں امن نہ ہو وہ اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں ،میاں نواز شریف ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے عوام کو ہمارے سیکورٹی اداروں ،ایجنسیوں سے تعاون کرنا چاہیے اور احتجاج کی آڑ میں ملکی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: تیز رفتارکارکی ٹکرسے محکمہ ایجوکیشن کا ملازم جان بحق،دوافراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker