تازہ ترینعلاقائی

چیچہ وطنی:پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کی ملی بھگت یا غفلت، لینڈ ریکارڈتحصیل کمالیہ/ پیرمحل میں بے ضابطگیوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن

چیچہ وطنی ( نامہ نگار ) پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کی ملی بھگت یا غفلت،، لینڈ ریکارڈتحصیل کمالیہ/ پیرمحل میں بے ضابطگیوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث اے ڈی ایل آر علی احمد کو اے ڈی ایل آرلینڈڈائریکٹر چیچہ وطنی لگادیاگیا سماجی فلاحی حلقوں کا حیرت کا اظہار تفصیل کے مطابق علی احمد اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈجوکہ تحصیل کمالیہ/ پیرمحل میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعیناتی کے دوران مبینہ طورپر لینڈ ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے مرتکب ہونے سمیت کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے ذرائع کے مطابق چک نمبر768گ ب تحصیل پیرمحل میں ایک مربع زمین رقبہ چراگاہ ملکیت صوبائی حکومت جسکی مالیت کروڑوں روپے بیان کی گئی ہے جوکہ خورشید بی بی نے 2007میں سول کورٹ سے ڈگری حاصل کرکے قبضہ کرلیا ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے زیر دفعہ12/2کے تحت متعلقہ عدالت سے رجو ع کررکھا ہے عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈنے بھاری مقدار میں رقم لے کر زمین خورشید بی بی کے نام کردی ڈسٹرکٹ کلکٹر کومعلوم ہونے پر انکوائری کی گئی جس میں علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ قصور وار پایاگیا جس پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ کمالیہ/ پیرمحل کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کے حوالے کردی پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ پیرمحل کو ADLRچیچہ وطنی تعینات کردیا یادر ہے کہ علی احمد نے اپنی پیرمحل تعیناتی کے دوران تحصیل پیرمحل کے لینڈ ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں کی جس پر محکمہ مال کوقانونی پیچیدگیاں پیش آرہی ہے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث علی احمدسابق اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ کو ADLRچیچہ وطنی تعینات کرنے پر سماجی فلاحی حلقوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر PDLRMISپنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے کیونکہ علی احمد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمانہ طورفارغ کرنے کی بجائے من پسند جگہ پر تعینات کردیا

یہ بھی پڑھیں  شام :ہسپتال پر روسی طیاروں کی بمباری، 14افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker