پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت عوام ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، سرجیت سنگھ

chichawatniچیچہ وطنی(نامہ نگار)جائیداد کی ملکیت کا کیس بھگتنے بھارت سے پاکستان آئے ہوئے سکھ سرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مگردہشت گردی کے مسائل نے دونوں ممالک کے مابین تناؤ پیدا کرررکھا ہے ، گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں مجھے جو عزت دی گئی میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا یہاں کے عوام بالخصوص سکھوں سے بہت محبت کرتے ہیں ،پندرہ روزہ ویزے کے دوران ہر پاکستانی کی خواہش تھی کہ مجھے کھانا کھلائے اور میری خاطر مدارت کرے،ویزے کی معیاد ختم ہونے پر 11،دسمبر کو واپس بھارت جارہا ہوں اور پاکستان میں گزارے ہوئے لمحات کبھی بھول نہ پاؤں گا،سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ انکی فیملی کے دو اراکین ویزے کی معیاد ختم ہونے پر بھارت واپس پہنچ چکے ہیں اور حکومت پاکستان نے بھی انکے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے،66سالہ سرجیت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان بننے سے 3روز پہلے انکی ولادت ہوئی ،انہوں نے قائداعظم کا نام سنا ہے جو یقیناایک عظم رہنما تھے ،سرجیت سنگھ نے مزید بتایا کہ انکے والد اطہر سنگھ گریوال کی جائیداد میاں چنوں کے گاؤں46،پندرہ ایل میں واقع تھی جسکا عدالت میں کیس چل رہا ہے ،اطہر سنگھ قیام پاکستان کے بعد مسلمان ہوگئے تھے جنکا اسلامی نام عطا محمد رکھا گیا تھا،وہ قیام پاکستان کے بعد بھی 20سال تک یہیں مقیم رہے جنکی وراثتی جائیدادکا کیس45سالوں سے عدالت میں زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button