علاقائی

چیچہ وطنی:ڈاکو سٹور سے5لاکھ کی نقدی اور5موبائل فونزلوٹ کرفرار

چیچہ وطنی﴿نامہ نگار﴾ تین اسلحہ بردار ڈاکو جنرل سٹور سے5لاکھ کی نقدی اور5موبائل فونز لوٹ کر بھرے بازار میں فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو رات کے وقت بلاک نمبر6کی گلی میں 2میں واقع محمد یوسف کے جنرل سٹور میں اچانک گھس گئے اور مالک اور عملے کو ہینڈز اپ کروا کر ان پر پستول تان لئے اور کاؤنٹر کے درواز میں موجود5لاکھ کی نقدی لوٹ لی،ڈاکوؤں نے جنرل سٹو ر میں موجود تمام افراد سے موبائل فون بھی چھین لئے اور پورے اطمینان کیساتھ گلی میں فرار ہوگئے،بازار میں کافی لوگ خریداری میں مصروف تھے ،ڈاکوؤں نے دھمکی دی کہ جو بھی انکے نزدیک آیا گولی سے اڑا دینگے،پولیس نے شہر کے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد : تیز رفتارکار نے ایک شخص کو کچل ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker