پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی، مشعل بردارریلی

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام عدلیہ کے تحفظ اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مشعل بردار ریلی نکالی گئی ، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی فنانس سیکرٹری سردار اظہر طارق، کرنل یونس، ڈاکٹر اسرار شاہ، علی اعوان ،ڈاکٹر شہزادوسیم، جمیل عباسی ،چوہدری الیاس مہربان ، ویمن ونگ کی مرکزی راہنما نسرین طارق، ڈاکٹر عابدہ راجہ ، نادیہ شیراور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی فنانس سیکرٹری سردار اظہر طارق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوام اعلی عدلیہ کے ساتھ ہے ، وزیر اعظم سزایافتہ ہو چکے ہیں انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اگر ’’ن‘‘ لیگ اس حکومت کے ساتھ نہیں ملی ہوئی تو وہ اسمبلیوں سے استعفی دے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک انقلاب کا نام ہے جس کو اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ ملک میں تبدیلی کیلئے عمران خان کی قیادت میں نکلنے والے عوام کے سونامی کے سامنے اب کوئی چٹان نہیں بن سکتا۔ تحریک انصاف ملک کو ان چور لیٹروں ،کرپٹ اور مفاد پرست حکمرانوں سے نجات دلا کر ہی دم لے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  عامر خان نے فلم ’’ دنگل ‘‘ میں کام کے لئے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو گرام کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker