تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلی پنجاب،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرولر نوید اسلم کا جعلی بلڈ بنکوں کیخلاف آپریشن

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾ وزیراعلی پنجاب،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرولر نوید اسلم کا جعلی بلڈ بنکوں کیخلاف آپریشن،متعدد لیبارٹریز و بلڈ بنک کھلے چھوڑ کر بھاگ گئے ،منہاج بلڈ بنک سیل ،آپریشن جاری رہے گا۔نوید اسلم چوہدری تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاولپور نے میڈیا رپورٹس کا سخت ایکشن لیتے ہوئے جعلی بلڈ بنکوں کیخلاف کاروائی کے حکم پر گزشتہ روز ڈرگ کنٹرولر بہاولپور نوید اسلم چوہدری نے ڈی ایچ او بہاولپور ڈاکٹر سعید اصغر کے ہمراہ بلد بنک اور لیبارٹریوں کا رخ کیا تو درجنوں لیبارٹریز مالکان بھاگ گئے اور متعدد روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے محکمہ صحت کی ٹیم نے بالائی منزل پر چلنے والے منہاج بلڈ بنک جسکو رانا ممتاز ،اور امجد نامی شخص چلا رہے ہیں پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں پر وکٹوریہ ہسپتال کا سرکاری بلڈ ،جعلی مہریں ،جعلی بلڈ بیگ اور نان کوالیفائیڈ عملہ موجود تھا اور متعدد بلڈ بھی ایکسپائر پڑا ہوا ملا جسکا فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ کنٹرولر نوید اسلم نے تمام چیزیں قبضے میں لیکر منہاج بلڈ بنک کو سیل کردیا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اس کاروائی پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ،ڈی سی او بہاولپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیگر جعلی بلڈ بنک الرحمت ،و دیگر کو بھی فوری طور پر سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے دیگر مبینہ موت کے سوداگر بھی اپنا کھیل بند کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں  تیل وگیس مافیا کے عفریت کب گہرے دفن ہوں گے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker