تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلی پنجاب نے بہاولپور ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر اور پانی کی فراہمی و نکاسی کے 13میگا پراجیکٹس کی منظوری

بہاول پور (بیو رو چیف )وزیراعلی پنجاب نے بہاولپور ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر اور پانی کی فراہمی و نکاسی کے 13میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے جن پر 4ارب68کروڑ روپے لاگت آئے گی اور ان منصوبوں کے پہلے مرحلے میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ بات یہاں کمشنر بہاولپور ڈویژن محمد خان کھچی کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی گئی۔جس میں ڈویژن بھر کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز کے علاوہ دیگر ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی جانچ پڑتال کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو مؤثر اور فعال بنایا جائے اور غیر معیاری ،ناقص میٹریل استعمال ہونے پر سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی راہ میں حائل کسی بھی رکاوٹ کی نشاندہی کی جائے۔تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور حاصلپور روڈ کی کشادگی کیلئے 83کروڑ20لاکھ روپے ،چشتیاں،ڈاہرانوالہ،فورٹ عباس روڈ کیلئے ساڑھے ستاون کروڈ روپے،عارف والا سے بہاولنگر تک سڑک کو د و رویہ کرنے کیلئے 61کروڑ40لاکھ روپے اور خان پور شہر میں بائی پاس کیلئے 29کروڑ20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے احمد پورشرقیہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے دو جامع منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ جن پر 60کروڑ80لاکھ روپے خرچ ہونگے۔اسی طرح چشتیاں کی واٹر سپلائی کیلئے 52کروڑ روپے ،صادق آباد کی واٹر سکیم کیلئے70کروڑ روپے ،احمد پور شرقیہ میں عباسیہ چوک تا ڈیرہ نواب ریلوے اسٹیشن سڑک کی تعمیر کیلئے 9کروڑ60لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے احمد پور شہر کی 6سڑکوں کی بحالی اور بہتری کیلئے 3کروڑ46لاکھ روپے ،چشتیاں شہر کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑجبکہ رحیم یار خاں شہر میں ٹاؤن ہال سے ٹی ایم اے سٹی تک سڑک کی کشادگی کیلئے 4کروڑ75لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پل دری سانگھی تا بلجیئم چوک سڑک کی بحالی کیلئے 25کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ یہ منصوبے بہاولپور کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ اجلاس میں ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ارکان اسمبلی کی سفارش پر شروع کیے گئے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر کے 19قومی و صوبائی حلقوں میں 235ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ جن پر 70کروڑ37لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اس کے ساتھ محکمہ لوکل گورنمنٹ ،ٹی ایم اے کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ:غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کا شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker