Uncategorized

وزیراعلی عثمان بزدارنے پولیس میں 10300 او ربلوچ لیویز میں 378بھرتیوں کی منظوری دے دی

لاہور21 نومبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔ وزیراعلی نے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس میں مزید بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور امن وامان کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اورڈیڑہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آئے گی۔ماضی کی روایات کے برعکس پولیس کی ضروریات کا تعین کر کے وسائل مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں –

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان نصیر بھٹہ سینئر نائب صدر اوکاڑہ بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ سے اپنے چیمبر میں ملاقات کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker