Uncategorized

ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ،الحمرا میں محفل سماع،وزیر اعلی عثمان بزدار کی شرکت

لاہور20 نومبر:ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل سماع میں شرکت کی-محفل سماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا -نامور قوال استاد آصف سنتو خان نے حمد یہ و نعتیہ قوالی سے سماں باندھ دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے محفل سماع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور حمدیہ اور نعتیہ کلام غور سے سنا-حاضرین وجد وسرور میں قوالی سے محظوظ ہوتے رہے-محفل سماع میں قوال اور ہمنواوں نے عارفانہ و صوفیانہ کلام بھی پیش کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا-آصف سنتو خان اور ہمنواوں کی پراثر تان اور لے پر حاضرین نے بھرپور داد دی -وزیراعلی عثمان بزدار نے قوال آصف سنتوخان اور ہمنواوں کو سٹیج پر جاکر داد دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے -محفل سماع انسان کو روحانی سکون مہیا کرتی ہے – پاکستانی قوالوں نے فن قوالی سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے -ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ میں نعتیہ مشاعرے اور محافل سماع کا سلسلہ جاری رہے گا-ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منا کر دنیا کو حضورکے اعلی و ارفع مقام اور اسوہ حسنہ کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں -مشیر وزیر اعظم مرزا شہزاد اکبر، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اراکین اسمبلی، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اوراعلی حکام نے بھی محفل سماع میں شرکت کی-

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر نے کے لئے شجر کاری مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker