پاکستانتازہ ترین

انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،التواء کی باتیں فضول ہیں، چیف الیکشن کیمشن

chief electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہےکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،التواء کی باتیں فضول ہیں، آرمی چیف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ مرکزی دارالحکومت اسلام آباد آرمی چیف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات میں انتخابی عمل سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی، انہوں نےانتخابات کو شفاف بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کو قبول کرنا چاہیے، 5جنوری سے کراچی میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق شروع کردی جائے گی، امید ہے کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل بروقت مکمل کا جائے گا۔ ان کے بقول شفاف الیکشن کے لیے امن و امان لازمی ہے، انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس آئندہ ہفتے 2 جنوری طلب کیا گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن میں ووٹ کا تناسب 60 فیصد سے زیادہ ہو گا۔ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کے لئے تیار ہیں۔کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  واپڈا اہلکاروں کی موجیں، ماہانہ دینے والوں کو بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker