تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: خودسوزی کرنے والے بچے کے باپ کو دل کا دورہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)فیصل آباد میں اسکول ہیڈماسٹر کے مبینہ نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکر چھٹی جماعت کے خود سوزی کرنے والے طالبعلم کے والد کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا ہے جسے بھی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے اسکول سے نکالے جانے پر 13 سالہ عمر نے خود کو آگ لگا لی تھی جس سے اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا ۔ متاثرہ بچے کے باپ نے  گفت گو میں کہا کہ وہ اپنے کسی رشتے دار کی شادی میں گئے ہوئے تھے، 2 دن بعد واپس آنے پربچہ اسکول گیا تو ہیڈماسٹر نے اسے نکال دیا، پھر بچے کے ساتھ ایک درخواست بھیجی گئی ہیڈماسٹر نے پھر بھی اسے اسکول میں نہیں بٹھایا۔ تیسری بار وہ خود اپنے بیٹے کے ساتھ ہیڈماسٹر کے پاس گیا لیکن ہیڈ ماسٹر نے کوئی بات سنے بغیر بے عزتی کرکے اسکول سے نکال دیا۔ عمر صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر گھر پہنچا اور اچانک گھر کے باہر نکل خودپر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ 13 سالہ طالعبلم عمر کی خودسوزی کی کوشش نے گھر والوں کو غم زدہ کردیا ہے، بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا ہے، تاہم اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بچے کی حالت دیکھ کر اس کے والد خالد پر بھی دل کا دورہ پڑ گیا اور اسے بھی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حاصل پور : صحافی عبدالمطلب کے والد محترم خورشید احمدانتقال فرماگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker