تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بچوں کی لڑائی کےبعد،شخص کی پسلیاں،آنکھ پھوڑدی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بارہ مسلح افراد نے بچوں کی لڑائی کے بعد حملہ کر کے ایک شخص کی پسلیاں توڑ دیں اور آنکھ پھوڑ دی۔ عورتوں پر تشدد کر کے نیم برہنہ کر دیا۔ جنرل سٹور کے شیشے توڑ کر ہزاروں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار بھائی پھیرو کے محمد یوسف اور اس کا بھائی جمیل اپنے جنرل سٹور میں موجود تھے اسی اثنائ مسلح ملزمان اللہ دتہ، شرافت، طارق ، ذیشان، حیدر، غفور،ایوبن بی بی اور پانچ کس نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ مار مار کر جمیل کی پسلیاں توڑ دیں اور خنجر مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دی۔ جان بچانے کے لیے جمیل اپنے گھر میں گھس گیا مگر مسلح ملزمان بڑھکیں مارتے اور اسلحہ لہراتے ہوئے اس کے گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود خواتین پر تشدد کر کے نیم برہنہ کر دیا اور ان کے گلوں سے گرنے والی سونے کی طلائی چین بوزن تین تولہ تین ہزار روپے نقدی اور دو موبائل اٹھا لیے اور جنرل سٹور کے شیشے توڑ کر مجموعی طور پر تیس ہزار کاسامان توڑ پھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  بورے والا: دوران زیادتی مزاحمت پر لڑکی قتل، ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker