پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلا م ابا د﴿نمائندہ خصوصی﴾ پاکستان سمیت دنیا بھر میںچائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن کل منگل کومنایا جائے گا جس کا مقصد نوعمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں سکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے ۔ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں،سکولوں،کالجوں،نوجوانوں کی تنظیموں،میڈیا ،خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،مذاکرے ،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق لیکچر دیں گے۔بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے2002میں رکھی تھی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہے ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ای سی او کانفرنس10فروری کو شروع ہوگی،تیاریاں شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker