علاقائی

لاہور:چائلڈ لیبر قوانین میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں، ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب ہمایوں مظہر شیخ

لاہور ﴿نامہ نگار﴾اٹھارویں ترمیم کے تناظر میں محکمہ محنت تمام لیبر قوانین پر عمل در آمد کرنے کیلئے سر گرم ہے تا ہم چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں-ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب ہمایوں مظہر شیخ نے سنٹر فارا مپر وومنٹ آف ورکنگ کنڈیشن اینڈ انوائرمنٹ محکمہ محنت کے آڈیٹوریم میں چائلڈ لیبر کے متعلق قوانین پر سہ فریقی مشاورت کی تقریب کے موقع پر کیا-ہمایوں مظہر شیخ نے کہا کہ حکومت نے عالمی ادارہ محنت کے کنونشنز 182اور138پر دستخط کئے ہیں لہذا ہمیں قوانین کو ان کنونشنز کے مطابق بنانا ہو گا-انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے آگے ہے اور عالمی ادارہ محنت کی مدد سے سیالکوٹ میں فٹ بال سازی کی صنعت میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ قالین بافی کی صنعت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سب سے بڑا پروگرام پنجاب میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا -انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت نے چائلڈ لیبر کی بد ترین اشکال کے خاتمے کیلئے پنجاب میں جہلم ،چکوال،لیہ اور جھنگ میں ایک نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے-تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے نمائدہ تاثیر علی زئی،ڈائریکٹر سنٹر سعید احمد اعوان،شاہین عتیق الرحمن،آجر تنظیموں کے نمائندہ ،محکمہ محنت اور دیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی اور چائلڈ لیبر سے متعلقہ قوانین پر اظہار خیال کیا-

یہ بھی پڑھیں  چائلڈ لیبرز۔۔جہالت کا سونامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker