پاکستانتازہ ترین

لاہور : گستاخانہ فلم کے خلاف بچوں کا احتجاج

لاہور(مانیٹرنگ سیل) لاہور میں معصوم بچوں نے بھی گستاخانہ فلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پرامن انداز میں یہ معصومانہ احتجاج بڑوں کے لئے بھی ایک سبق رکھتا ہے۔ لاہور میں کول جانے والے کم سن بچوں نے شادباغ کے علاقہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔معصوم بچوں نے حضرت محمد ﷺ کے نام مبارک کے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پر ننھے منھے بچوں نے امریکہ مخالف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کے بارے میں بچے بھی لاعلم نہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج بھی کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کے پرامن مظاہرے میں بڑی عمر کے لوگوں کے لئے بھی ایک سبق ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ضلع بھر کی مختلف تنظیموں کے احتجاج کی مکمل خصوصی رپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker