پاکستانتازہ ترین

جنسی تشدد کا شکار بچی کے مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

child rapeراولپنڈی(نامہ نگار) ملک بھر میں معصوم بچیوں پر بڑھتے ہوئے جنسی تشدد اور لاہور میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والی پانچ سالہ سنبل کے مجرموں کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف کنزیومر پاکستان اور سی پی ڈی آئی کا آج احتجاج کا اعلان اسلام آباد پریس کلب سے چائنہ چوک تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق صارفین اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کنزیومر واچ پاکستان کی جانب سے آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے معصوم بچیوں پر بڑھتے جنسی تشدد اور لاہور میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والی پانچ سالہ سنبل کے مجرموں کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب سے چائنہ چوک تک شام چار بجے سے چھ بجے تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button