پاکستانتازہ ترین

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا،7سالہ معصوم بچی کوزیادتی کانشانہ بنانےگے بعد ہلاک کردیا

قصور( بیورورپورٹ) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا کوٹ میر باز خاں قصور میں 7سالہ معصوم بچی کو نا معلوم درندہ صفت ملزمان نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے گے بعد گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا اور اسکی خون میں لت پت نعش قریبی خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے بچی کی کون میں لت پت نعش کو دیکھ کر اہل علاقہ سکتے میں آ گئے اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ڈی پی او قصور سے24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد بوٹا نے بتایا کہ اس کی 7سالہ بیٹی گھر سے دہی لانے کیلئے دوکان پر گئی اور واپس نہ آئی تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اس کی تمام رات تلاش کرتے رہے مگر بے سود صبح 7بجے اسکی خون میں لت پت نعش قریبی خالی پلاٹ میں مل گئی جسے نا معلوم ملزمان نے زیادتی کے بعد ہلاک کر دیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اہل علاقہ نے اس بیہمانہ قتل اور زیادتی کا فوری نوٹس لیکر سخت احکامات جاری کر نے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  امریکہ کے ڈرون حملے جنگی جنون کے آئینہ دار ہیں۔محمدرضاایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker