علاقائی

سنجھورو:شیشن جج سانگھڑکی عدالت نے ڈھائی سالہ بچے کی عبوری ضمانت منظورکرلی

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾شیشن جج سانگھڑکی عدالت نے ڈھائی سالہ بچے کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ تھانے کی حدود میں روشن آبادکے رہائیشی دھائی سالہ جاوید بچے ولد نصیرکی عبوری ضمانت منظور کر لی اس بچے کو 7ماہ قبل FIR No. 179/11میں دفعہ 337 F VI,34PPC میں نامزد کیا گیا تھا جس کو پولیس نے چالان میں روپوش ظاہر کیا گیا تھا۔ ننھے ملزم کے وکیل سنیل کمار پڑھیار نے بتایا کہ وہ یہ مقدمہ بغیر فیس کے لڑے گا۔اس بچے کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جس کی ضمانت منظور کر لی گئی۔واضع رہے کہ یہ مقدمہ سانگھڑ شہر کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا تھا اور جن پولیس افسران نے یہ مقدمہ درج کیا تھا ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: اگوکی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں کرپشن ، پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ اور بے ضابطگیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی انکوائری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker