بین الاقوامیتازہ ترین

سرحدی کشیدگی پر چین کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ

بیجنگ (مانیٹرنگ سیل) چین نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتایا کہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، دونوں ممالک پر خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے تنازعات کے خاتمے اور مل جل کر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر چینی نے دونوں ممالک سے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا، ہمیں امید ہے  کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کیلئے رابطوں کو بڑھا کر تنازعات باضابطہ حل اور خطے کے امن و استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ ایک سوال کو جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی اڑی حملے کا نتیجہ ہے، اسی حوالے سے بھارت اور چین کے درمیان پہلے انسداد دہشت گردی مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہورہے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وقت کی غلام قومیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker