بین الاقوامیتازہ ترین

چین کی پاکستان کو8 ہزار میگاواٹ کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) چین نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے شمالی اور جنوبی کوریڈور میں 8 ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں تعاون کرنے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق توانائی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جلد ازجلد ملک کے شمالی و جنوبی کوریڈورز میں دو ٹرانسمیشن لائن بچھانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اسے پورا کرنا ہوگا اور جون 2017 سے پہلے پہلے ملک کے شمالی و جنوبی کو ریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانا پڑیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چائنیز پاکستان کے شمالی و جنوبی کوریڈور میں یہ دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کے لیے وہ مسابقتی بڈنگ کے ذریعے مذکورہ معاہدے کے پراسیس میں شامل ہونے کو بھی تیار ہیں۔  اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ شمالی اور جنوبی کوریڈور میں آٹھ ہزار میگاواٹ صلاحیت کی حامل دو ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے منصوبوں کے حوالے سے جلد ازجلد تجاویز کی درخواستوں کیلئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں۔ مزید بر آں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ موسم گرما سے قبل قلیل المدت بنیادوں پر اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے جبکہ چین کے ساتھ طے پانے والے تینتالیس ارب روپے کے معاہدوں کے تحت پہلے مرحلے میں دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کی 2017 کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے تاکہ مذکورہ مدت تک سسٹم میں اضافی شامل کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد کرنے والی سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن میں اپنی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا . عباس علی جٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker