پاکستان

چین کا 22رکنی اعلیٰ سطحی وفد 5روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾چین کا 22رکنی اعلیٰ سطحی وفد 5روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے وفدکا استقبال کیا۔وفد کی قیادت سنکیانگ کے نائب گورنر QIAOJIFUکر رہے ہیں ۔ وفد میں صوبے سے تعلق رکھنے والی معروف ودانشور ،صحافی، تاجر،حکومتی عہدیداروں اور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں ۔ وفد اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ وفد کے اراکین کے اعزاز میں پیر سوہاوہ کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر اور وزارت انسانی وسائل کے کوآرڈینیٹر زبیر احمد خان نے ظہرانہ دیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک او ر دیگر راہنمائوں نے بھی شرکت کی۔چینی صوبے کے نائب گورنر نے اسلام آباد میں سعید بک بنک جناح سپر مارکیٹ میں پہلے چینی کتب کارنر کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی نائب گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔پاکستان ایک بہترین ہمسایہ ہے ،جس کی دوستی پر چینی قوم کو فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوامی سطح پر رابطوں سے ودنوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ چین کے دروازے پاکستانی عوام کے لئے کھلے ہیں ، ہر میدان میں ان کی راہنمائی اور معاونت کے لئے تیا رہیں ۔انہوںنے اسلام آباد میں چینی کتب کارنر کے قیام کو چینی ثقافت ،تاریخ اور تہذیب سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ چینی سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ،اور آئندہ صدی میں ایشیائ اور چین کا کلیدی کردار ہو گا ۔ چین کی ثقافت تہذیب اور تاریخ کو جاننے کے لئے بک کارنر کا قیام ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے جس سے عوام کو چین کے بارے میں مزید آگاہی حاصل ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ کتاب وہ واحد ذریعہ ہے جو ماضی اور حال کے بارے میں بہترین آگاہی فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ پاک چین دوستی کے حوالے پر ہر وہ اقدام کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ایک دوروزمیں قوم کواچھی خبرملےگی، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker