تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے دھڑوں میں مقابلہ جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے دھڑوں میں مقابلہ جاری ۔جیورسٹ گروپ نے نسوآنہ گروپ کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2019 کے سالانہ انتخابات قریب آتے ہی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری، نجی ریسٹورنٹ میں جیورسٹ گروپ کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیورسٹ گروپ کے 60 سے زائد وکلاء نے نسوآنہ گروپ کی حمایت کا اعلان کیا جہاں نسوآنہ گروپ کی جانب سے صدر کے لئے حاجی محمد حسین جاوید مارتھ,جنرل سیکریٹری ملک نعیم کھوکھر,سینئیر نائب صدر اشرف گلوتر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا تاہم نامزد کئے گئے امیدوار جیت کے لئے بھی پرعزم دکھائی دئیے اس دوران نسوآنہ گروپ کے سرپرست ملک غلام عباس نسوآنہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ جونئیر وکلاء کے لئے نئے چیمبر بنائیں جائیں گے پہلے بھی نسوآنہ گروپ نے جوں نئیرز کے چیمبر کے مسائل کو دیکھتے ہوئے رانا طاہر بلاک بنایا تھا جس میں نئے لائرز اپنی پریکٹس کر رہے ہیں ملک غلام عباس نسوآنہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ نسوآنہ گروپ کے نامزد کئے گئے امیدوار بار اور بینچ کی بہتری اور ویلفئیر کے لئے کام کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker