تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : جھنگ روڈ ہست کھیوہ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ جھنگ روڈ ہست کھیوہ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ہزاروں لیٹر ڈیزل ضائع ہو گیا ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کو مکمل کنٹرول کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ جھنگ روڈ ہست کھیوہ کے قریب جھنگ جانے والا آئل ٹینکر جو پچاس ہزار لیٹر ڈیزل کی سپلائی فراہم کرنے کیلئے جا رہا تھا تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ضلعی انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔اور قریبی علاقہ کو سیل کر دیا جبکہ حادثہ کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ڈیزل دوسرے آئل ٹینکر میں لوڈ کرکے حالات کو بروقت کنٹرول کر لیا گیا تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button