تازہ ترینعلاقائی

مبینہ کرپشن کے خلاف چنیوٹ ٹرک ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چنیوٹ(نامہ نگار )آر ٹی ائے سیکرٹری فرح دیبہ چنیوٹ کے منفی روئیہ اور مبینہ کرپشن کے خلاف چنیوٹ ٹرک ایسوسی ایشن کا ڈی سی آفس چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ لوٹ مار بند کرو غنڈہ گردی بند کرو کے نعرے سینکڑوں ٹرک مالکان اور ملازمین آر ٹی ائے سیکرٹری فرح دیبہ اور ٹریفک پولیس چنیوٹ کی مبینہ لوٹ مار غیر اخلاقی روئیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ افسران و ملازمین پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ آر ٹی ائے سیکرٹری فرح دیبہ ٹرکوں اور ڈمپرز کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تھانے میں بند کرتی ہے اور بعد ازاں مبینہ طور پر فی ٹرک پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے انہیں تھانے سے چھڑوا دیتی ہے ڈمپرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا یہ بھی الزام تھا کہ مذکورہ خاتون افسر عملہ کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی ووچرز کے ذریعے جرمانے بھی کر رہی ہے اور اس کے علاوہ یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب ناجائز طریقہ سے جرمانوں کی آڑ میں بھتہ وصول کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم مظاہرین نے بتایا کہ انہوں نے جب سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو شکایات کے ذریعے بتایا تو مذکورہ خاتون افسر فرح دیبہ نے انتقامی کاروائی شروع کر دی ہے اور رشوت کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے ٹرکوں اور ڈمپروں کو بھاری جرمانے اور بھتہ سسٹم تیز کر دیا مظاہرین نے خادم اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ،آرپی او اور دیگر ارباب اختیار سے فوری طور پر مذکورہ افسرخاتون اور ٹریفک پولیس چنیوٹ کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ہیڈ بلوکی:عید کے تیسرے روز بھی سیر کیلیے آنے والوں کا رش، بدترین ٹریفک جام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker