تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکنڈری کا مختلف ہائی سکولوں کا دورہ

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈسڑکٹ ایجوکیشن سیکنڈری آفیسر رائے ارشاد احمد نے مختلف ہائی سکولوں کا دورہ کیا اورچودہ سرکاری ملازمین کے سکول سے غیر حاضرہونے پر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رپورٹ سی او ایجوکیشن کی بھجوا دی گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 125کے نو اساتذہ اور کلرک سکول سے غیر حاضر تھے ،غیر حاضر سٹاف میں خالد محمود،یوسف ،عمر دراز،لیاقت ،عمران ظفر ،یسین ،طیب ،حسن رضا ،ظفر احمد اور وقارگرلز ہائی سکول چک نمبر 13میں کلرک عباس ،درجہ چہارم کے کلثو م اور مالی نواز ،گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 12میں محمد علی اور محمد اسلم شامل ہیں غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کوبھجوا دی

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی انوکھی وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker