تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: قتل کی لرزہ خیز واردات، تلخ کلامی پر تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) چنیوٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات چنیوٹ کے نواحی علاقہ عاصیاں میں تلخ کلامی پر نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے تبلیغی جماعت کے دو بزرگ افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا ۔واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی موضع عاصیاں میں تلخ کلامی پر نوجوان ملزم اکرام نے کراچی سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے دو ضعیف العمر بزرگوں کو مسجد میں سوتے ہوئے جا کر تیز دھار آلے کے وار کرکے دو افراد عبداللہ اور عبدالرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے علاقے میں خوف پھیل گیا پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔دونوں مقتولین کی نماز جنازہ جامع مسجد نور تبلیغی مرکز میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:صفائی ستھرائی کے ابتر نظام اورناقص سیوریج سسٹم کے خلاف ٹی ایم ائے و دیگر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker