شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ: چاول اور کھیر کھانے سے 2 خاندانوں کے 21 افراد حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچ گے

چنیوٹ: چاول اور کھیر کھانے سے 2 خاندانوں کے 21 افراد حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچ گے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چاول اور کھیر کھانے سے دو خاندانوں کے اکیس افراد حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچ گے تھانہ صدر کے نواحی علاقہ حقانیہ روڈ پررات کے چاول کھانے پر ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی جن میں دو بچے ،دو بچیاں اور ایک مرد شامل ہے جبکہ دوسرے واقع میں تھانہ محمد والاکے علاقہ ٹھٹھی بالا راجہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک گھر کے 15 افرادبے ہو ش ہو گے ریسکیو ذرائع کے مطابق کھیر میں چھپکلی گر گئی تھی اور گھر والوں نے اس کھیر کو کھا لیا تھا جس کہ وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئے کھیر کھانے والوں میں 7 بچے 7 عورتیں اور 1 عمر رسیدہ مرد شامل تھا ریسکیو 1122نے تمام افراد کو ڈسڑکٹ اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلا ف کریک ڈاؤن ضلع بھر سے 22افراد گرفتار