شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ: ڈی ایس پی چناب نگر نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد

چنیوٹ: ڈی ایس پی چناب نگر نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) ڈی ایس پی چناب نگر نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ایچ ا ومحمد والا انسپکٹر غلام شبیر، انچارج چوکیات ، جملہ تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ ڈی ایس پی چناب نوید مرتضیٰ نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کے خلیج ختم ہو سکے ۔جولوگ دفتر نہیں آسکتے وہ اپنے مسائل کھلی کچہری میں آکر بتا سکتے ہیں۔جرائم پر قابو عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں اور نشاندہی کریں ۔ عوام کو چاہیے کہ امن وا مان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی انوکھی وارداتیں