تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی انوکھی وارداتیں

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی انوکھی وارداتیں، نشہ آور چیز پلاکر لوٹ مار کرنے والا گینک پھر سے متحرک، عوام لاکھوں روپے اور مال مویشی سے محروم، پولیس کسی بھی قسم کی کروائی میں ناکام، تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات۔مسلح ڈاکوؤں کی نشہ آور چیز پلاکر لوٹ مار متعدد افراد کے لاکھوں روپے کے مال مویشی غائب ڈاکو نقدی زیورات موبائل بھی لوٹ کر لے گئے، بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، یاد رہیتین ماہ میں ایک ہی نوعیت کی درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جبکہ پولیس نے ڈکیت گینگ کے سامنے بری طرح سے گھٹنے ٹیک دیے اور کسی بھی قسم کی کروائی کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!