تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک قتل

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک قتل ناجائز تعلقات کا شبہ نوجوان نے فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق چنیوٹ کے نواحی موضع سانگرہ علاقہ تھانہ چناب نگر میں باسط ولد محمد حیات سکنہ موضع سانگرہ بعمر 20 سال کو اسلم اور محسن سکنہ یارے کے نے بذریعہ فائر بندوق 12 قتل کر دیا ہے۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم اسلم کو شک تھا کہ باسط کے اس کی بہن کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر موجود ہے۔دونوں ملزمان گرفتار ہیں۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ڈی ایس پی بھوآنہ نے عوامی مسائل سننے کے لیے چک نمبر 195 ج ب میں کھلی کچہری کاانعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker