شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ: نامعلوم ملزمان نے مدرسہ کے طالبعلم پر وحشیانہ جنسی تشدد کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا

چنیوٹ: نامعلوم ملزمان نے مدرسہ کے طالبعلم پر وحشیانہ جنسی تشدد کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)نامعلوم ملزمان نے مدرسہ کے طالبعلم پر وحشیانہ جنسی تشدد کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا ۔ سات سالہ امیر حمزہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جسم کا80فیصد حصہ بری طرح متاثر۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ پنگو موڑ کے رہائشی بچے کو نامعلوم ملزمان نے چنیوٹ کے علاقہ معظم شاہ روڈ پر واقع مدرسہ دارالعوام سے اٹھا کر مدرسہ میں زیر تعلیم امیر حمزہ کو نامعلوم مقام پر لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔امیر حمزہ کے پورے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات آئے جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچہ تاحال بے ہوش ہے ۔سات سالہ امیر حمزہ کی والدہ کے مطابق امیر حمزہ کو چند روز پہلے مدرسہ میں داخل کروایا گیا تھا۔چنیوٹ پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیاہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر چار بچے جاں بحق