تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں 50 ہزار پودے لگانے جائیں گے

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں 50 ہزار پودے لگانے جائیں گے ۔پانچ ہزار پودے محکمہ جنگلات، 10 ہزار دیگر سرکاری محکمے، 30 ہزار پودے پرائیویٹ سیکٹر اور پاکستان آرمی کے ادارے پانچ ہزار پودے لگائیں گے۔یہ باتیں ڈسڑکٹ آفیسر محکمہ جنگلات محمد الیاس بشیر نے میڈیاسے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں پچھلے دو سال میں محکمہ جنگلات سرگودھا روڈ پر چک بہادر کے قریب 250 ایکڑ کے سرکاری رقبے پر شیشم کے درخت لگائے جا چکے ہیں۔اس وقت لگائے جانے والے درختوں کا قد اب چھ سے آٹھ فٹ تک ہے۔رواں ہفتے کی مہم کے دوران ہم ٹارگٹ سے دس ہزار زیادہ پودے لگائیں گے کیوں کہ ہمارے پاس سرکاری زمین موجود ہے اور وہ خالی پڑی ہوئی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے شجر کاری مہم بہت ضرور ی ہے اور اس سلسلے میں کسانوں کو چاہیے کہ وہ بنجر اور پیداوار نہ دینے والی زمینوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔زیادہ پودے لگانے سے آلودگی میں کمی بھی ہو گی اور کسان بھی خوش حال ہو گا۔محمد الیاس کا کہنا تھا کہ جو لوگ درختوں پر اپنے محبوب کا نام لکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے محبوب کے نام کا ایک درخت لگائیں اور اس کی آبیاری کر کے اس کو تناور درخت بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں گھر، دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو خوبصورت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں کیوں کہ دیہات کی نسبت شہروں میں زیادہ فضائی آلودگی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button