تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :ضلعی محکمہ تعلیم کا مختلف سکولوں میں اچانک چھاپہ، غیر حاضر دو خواتین ٹیچرمعطل

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)ضلعی محکمہ تعلیم کے افسر نے مختلف سکولوں میں اچانک چھاپہ اور اس دوران غیر حاضر دو خواتین ٹیچروں کو معطل کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ریاض احمد سوئی نے اساتذہ کی حاضری اور سکولوں میں انرولمنٹ چیک کرنے کے لیے مختلف سکولوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چک 13 ج ب کی ٹیچر صغراں بی بی اور کرن بتول غیر حاضر پائی گئیں جنہیں ای ڈی او ایجوکیشن نے معطل کر دیا ہے۔کارروائی کے دوران ریاض احمد سوئی نے متعلقہ ڈی او کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ان ٹیچروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:یونین کونسل جمبرخورد سے پانچ امیدواروں نے چئیرمین کے لیے کاغذات جمع کرادیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker