تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا انوکھا انداز چنیوٹ پولیس آپے سے باہر، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا انوکھا انداز چنیوٹ پولیس آپے سے باہر ہو گئی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا گیا متعدد گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور تشدد خواتین اور مردوں پر تشدد بچوں کو دھکے پولیس قیمتی سامان اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات بھی لے گئی ،بنا وارنٹ کے چار خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ،اہل علاقہ کا الزام اہلیان علاقہ کا پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج پولیس کی گولی لگنے سے سات سالہ بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تھانہ رجوعہ پولیس کی منشیات فروش کو پکڑنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ سے سات سالہ راہ گیر بچہ زخمی حالت تشویشناک بتایا گیا ہے کہ تھانہ رجوعہ پولیس نے چنیوٹ کے نواحی چک نمبر128موضع ٹھیٹھیاں میں منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی دوڑ لگا دی جس پر پولیس نے ملزم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس سے گلی میں کھیلنے والا سات سالہ بچہ قائم رضا سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کا ہے اور ان کے خلاف آپریشن ضرور کیا جا رہا ہے مگر توڑ پھوڑ نہیں کی گئی مقامی مکینوں کی جانب سے جھوٹا ڈرامہ کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button