چناب نگر﴿بیورو رپورٹ﴾کرایہ کا مکان لے کر مالکانہ جعلی دستاویزات تیار کرنے والے مبینہ ملزموں کے خلاف سیشن جج چنیوٹ محمد امجد علی خان نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیاہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(DPO)ضلع چنیوٹ کی ہدایت پر چناب نگر پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ مدعی مقدمہ عباد اﷲ طاہر نے بذریعہ کونسل سیشن کورٹ کو بتایا کہ مقامی شہری ندیم چوہان نے اُس سے ایک مکان واقع دارلشکر جنوبی چناب نگر کرایہ پر لیا تھا ، بعد ازاں کرایہ دار نے اپنے ساتھیوںسلیم چوہان، ندیم چوہان، نور احمداور ندیم مسیح کے ساتھ مل کر ندیم مسیح جو کہ ایک مالیاتی ادارہ﴿بینک الفلاح﴾ کا ملازم بھی ہے سے ساز باز کرکے جعلی مالکانہ کاغذات تیار کر لئے جس پر متاثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کیا جس کے نتیجہ میں سیشن کورٹ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا، چناب نگر پولیس نے ملزموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیںلیکن ملزمان تاحال فرار ہیں۔
You must be logged in to post a comment.