
چنیوٹ(نامہ نگار)لاکھوں روپے کے بجٹ سے بنائی گئی چنیوٹ کی تمام چھوٹی بڑی شاہرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔جگہ جگہ گہری کھائیوں سے حادثات معمول بن گئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں لاکھوں روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تمام چھوٹی بڑی شاہرات مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ گہری کھائیوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔مگر متعلقہ اربا ب اختیار کی جانب سے ان شاہرات کی ٹوٹ پھوٹ کو ختم کرنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کئی ماہ سے کچھ نہیں کیا گیا جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے اعلی حکام سے ان ٹوٹی پھوٹی سڑکو ں کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔