تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ :سول جج محمد جمیل بھٹی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے چالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج

چنیوٹ ﴿ بیورو چیف﴾سول جج محمد جمیل بھٹی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے چالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق دو روزقبل تھانہ بڑانہ کے علاقہ موضع بھوڑانی میں محمد شفیع وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے محمد اسلم اس کے بیٹے حمید اﷲعرف راجہ اور مظہر اقبال کو قتل کردیا تھا ،مقتولین کے لواحقین کے احتجاجاََسرگودھا کالووال روڈ بلاک کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاج کے دوران سول جج محمد جمیل بھٹی کی گاڑی نمبری lk11آگئی متاثرین نے گاڑی پر پتھرائو کیا جس سے ونڈ سکرین ٹوٹ گئی ،اور احتجاجی پارٹی نے نوکیا موبائل بھی چرا لیا انوسٹی گیشن انچارج بڑانہ وقار نے زیر دفعہ 380/341،353/186،429/290،,291/147۔148ppcچالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں ۔تاحال کوئی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،یاد رہے کہ مقتولین کے لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلیے روڈ بلاک کیا تھا

یہ بھی پڑھیں  گوگل کا پاکستانی بلے باز حنیف محمد کوجنم دن کے موقع پر زبردست خراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker