تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:یوم آزادی قومی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سےمنایاگیا

چنیوٹ ﴿ بیورو رپورٹ﴾ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی آج یوم آزادی قومی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام بڑی بڑی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی ‘ ملک و قوم ترقی و خوشحالی ‘ قومی یکجہتی ‘ اخوت و بھائی چارے اور وطن کی خدمت کی توفیق کی دعائوں سے ہوا ۔ یوم آذادی کی سب سے بڑی تقریب ضلع کونسل چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔جہاں پر ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد احمد اور ایڈمنسٹریڑ ضلع کونسل رانا عبدالشکور نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقعہ پر ضلع بھر کے سکولز کے طلبائ و طالبات کے علاوہ عمائدین شہر کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔صبح 8 بجکر 55 منٹ پر سائرن بجائے گئے۔اور 8 بجکر 58 تمام ٹریفک جہا ں تھی وہاں رک گی۔اس بعد نو بجے قومی پرچم لہرایا گیا۔ اور تقریب کے شرکائ بیک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھا ۔ تقریب کے دوران سول ڈیفنس کے رضا کار اور پولیس کے چاک و بند دستے مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گے ۔ اس موقع پر فضائ میں کبوتر اور رنگ برنگے غبارے بھی چھوڑے گے۔ تحصیلوں کی سطح پر بھی منعقد ہو نگی ۔یوم آزادی پروگرامز کے انعقاد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات کر رکھے تھے۔ ۔ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف سماجی،مذہبی،سیاسی،کاروباری اور تجارتی تنظیموں نے بھی مختلف پروگرامز ترتیب دئیے ۔ اورگلیوں بازاروں مارکیٹیوں،اہم چوکوں، گھروں و قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیاجبکہ رات کے وقت نجی وسرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ضلع کونسل میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پاکستان 20 لاکھ شہدا کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت سے پاکستان کا حصول مکمن ہو ا ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے مل جل کر کام کر نا ہوگا۔ملک کا مستقبل بڑا سہزا ہے۔پوری قوم کو ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔بچے اور نوجوان ہمار امستقبل ہیں اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں اور آگے بڑھنا ہو گا۔ایڈمنسٹریڑ ضلع کونسل رانا عبدالشکور نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آزادی بڑی قیمتی چیزی ہوتی ہے آذادی کی قدر ان اقوام سے پوچھیں جن کو آزادی نہیں مل سکی ہے۔ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے تین اصولوں اتحاد،یقین اور نظم و ضبط پر عمل کریں تو کوئی شک نہیں کہ یہ ملک ترقی یافتہ بہت جلد بن جائیگا۔ہمیں آذادی کی قدر کر نی چاہئے۔اور پوری قوم آج عہد کرے کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر اس کی ترقی کے لئے کا م کریں گئے۔اس مو قعہ پر سکولز کے طلباو طالبات نے ملی نغمے اور ترانے پیش کئے۔بعد ازاں ان بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین چنیوٹ اور دیگر سکولز جن میں ڈی سیٹزن فاونڈیشن ٹی سی ایف چاہ لودھراں کیپس میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم آذادی کے موقعہ پر دریائے چناب پر ہزاروں افراد نے آزادی کی خوشیاں منائیں اور سارا دن وہاں عوام کا بہت رش رہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button