تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ناچ گانے ٹھمکے اورباربارپلان شو کروانے والوں کے تمام شوز فلاپ ہوگئے:خالد یاسین

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ناچ گانے ٹھمکے اور بار بار پلان شو کروانے والوں کے تمام شوز فلاپ ہو گئے اور جمہوریت آج بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے ۔جمہوریت کا دوسرا نام مفاہمت ہے اور ہم مفاہمتی پالیسی کے تحت ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں گے اور سکی بھی قسم کی غنڈہ گردی ،دھونس کے ذریعے حکومت کو ہائی جیک کرنے والے جمہوریت کے ازلی دشمن ہیں اور ان کو کسی بھی طرح سے ملک کے نظام کو یرغمان بنانے کا موقع نہیں دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنماء مسلم لیگ ن چنیوٹ ڈاکٹر خالد یاسین نے گزشتہ روز میڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم آج بھی مفاہمت کی پالیسی کے تحت سیاسیے جماعتوں کے ساتھ ملک کر کام کرنے کو تیار ہیں مگر کوئی بھی جماعت یا اس کا سربراہ ہمیں دھونس اور غیر قانونی اقدامات کرکے بلیک میل کرئے گا تو اس کو حالات کا مقابلہ کرنے پڑے گا انہوں کہا کہ ناچ گانے اور ٹھمکوں اور بے حیائی کو فروغ دینے سے ملک و قوم کا مستقبل نہیں بنایا جا سکتا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ :ضلعی محکمہ تعلیم کا مختلف سکولوں میں اچانک چھاپہ، غیر حاضر دو خواتین ٹیچرمعطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker