تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ،خودکشی کے واقعہ کو قتل کا رنگ دینے پر گاؤں سراپااحتجاج

chiniotچنیوٹ (نامہ نگار)خودکشی کے واقعہ کو قتل کا رنگ دینے پر پورا گاؤں سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھہ گلوتراں والاکا رہائشی صابر ولد نذیر بیوہ خاتون نوراں بی بی کی جواں سالہ بیٹی روبینہ دختر غلام محمد سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی ناپسندیدہ حرکات اور دھمکیوں کی وجہ سے بیوہ عورت نے انکار کردیا گزشتہ روز جب اس کی بیٹی روبینہ کا نکاح کسی اور جگہ ہورہا تھا تو صابر نے چھت پر چڑھ کر فائرنگ شروع کردی اور بعدازاں اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی جس کا منظر پورے گاؤں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا لیکن اس کے مرنے کے بعد اس کے لواحقین نے خودکشی کو قتل کا رنگ دیکر بیوہ کے لواحقین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا جس پر پورا گاؤں سراپا احتجاج بن گیا علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے شفاف انکوئری کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  میونسپل کمیٹی چنیوٹ کیلئے سیاسی نورا کشتی اور سیاسی دنگل مزید تیز ہو گئے ا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker