شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ:ظالمانہ انٹری فیس ودیگر ٹیکس نامنظور، رکشہ ڈرائیورز کاحکومت پنجاب کیخلاف احتجاج

چنیوٹ:ظالمانہ انٹری فیس ودیگر ٹیکس نامنظور، رکشہ ڈرائیورز کاحکومت پنجاب کیخلاف احتجاج

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ظالمانہ انٹری فیس ودیگر ٹیکس نا منظورضلع چنیوٹ کے رکشہ ڈرائیورز کاحکومت پنجاب چیئرمین میونسپل کمیٹی و ڈپٹی کمشنر کے خلاف جھنگ روڑ،ختم نبوت اور پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے نعرے بازی مزدوروں کے معاشی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا بھی اعلان رکشہ ڈرائیوروں نے مین شاہرات کو رکشے لگا کر بند کر دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی طرف سے شہر میں داخل ہونے والے ہر رکشہ پر انٹری ٹیکس کی مد میں20روپے ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کے لگانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں نے پنجاب حکومت ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے خلاف ختم نبوت چوک،جھنگ روڑ اور پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی اس ٹیکس کو فوری طور پر ختم کریں اگر اس ظالمانہ ٹیکس کو ختم نہ کیا گیا تو وہ شہر بھر کی تمام سٹرکوں کو بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کریں گے اور اس احتجاج کا سلسلہ ٹیکس کے ختم ہونے تک جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا 28 نومبر کو کراچی میں مارچ کا اعلان