تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ: پاکستان کی سالمیت کیلئے پٹھانوں کے نیک جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سلیمان خیل

چنیوٹ (نامہ نگار)پاکستان کی سالمیت کیلئے پٹھانوں کے نیک جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ہمیں دہشت گرد سمجھنے والے منفی سوچ رکھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے پاکستان ہمارا وطن عزیز ہے اور اس کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سلیمان خیل قومی اتحادشاخ سلطان خیل ضلع چنیوٹ حاجی گل میر خان اور ڈاکٹر اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں جس سے ملک کا امن تباہ ہوتا ہو انہوں نے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد نے پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم بھی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سلیمان خیل شاخ سلطان خیل پورے پاکستان میں جہاں بھی رہتے ہیں ہر ضلع رجسٹریشن کیلئے تیار ہیں اور ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم اپنے جو کوائف حکومت کو دینگے وہ سو ف صد درست ہونگے اور وہ لوگ قوم سلیمان خیل شاخ سلطان خیل کے لوگ ہونگے اور ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button