تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر کار اور مسافر ویگن کا تیزالمناک حادثہ، چار مسافر جاں بحق

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر تیزالمناک حادثہ تیز رفتار کار اور مسافر ویگن میں تصادم ویگن میں آگ لگنے سے چار مسافر جاں بحق چودہ افرادشدید زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر عبداللہ فائبرز کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن اور کار میں ہونے والے تصادم کے باعث مسافر ویگن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چودہ افراد جن میں بچے خواتین شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ زخمیوں میں حارب،مظفر علی،لبنیٰ بی بی،عبداللہ،اقراء،آصف علی،زوار حسین،شاہدہ بی بی،فوزیہ بی بی،انور علی،محمد بلال،ساجد علی،صفدر علی،محمد اقبال،عمران حسین ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں ۔زخمیوں کو بچانے کے دوران ریسکیو1122کے جوان بھی معمولی زخمی ہو گئے ہیں ۔حادثہ کے متعدد زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ ایم ایس ڈاکٹر منیر ملک کی جانب سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:واپڈا لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیروکے لائن سپریڈنٹ کی من مانیاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker