Uncategorized

چنیوٹ:عدالت کے باہر جھگڑا مہنگا پڑا گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کرنے پر خاتون کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) عدالت کے باہر جھگڑا مہنگا پڑا گالم گلوچ اور ہاتھاپائی کرنے پر پولیس نے خاتون کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں بتایا گیا ہے کہ سول جج مس حمیرامظفر کی عدالت کے باہرنند اور بھابھی آپس میں کسی بات پر الجھ پڑیں جس پر سول جج حمیرا مظفر نے مقصود بی بی کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے اسے اپنی بھابھی فتح بی بی سے معافی مانگنے کا حکم دیا لیکن اس کے انکار پر توہین عدالت لگاتے ہوئے اسے ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں بیٹھا دیا اس امر پر بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے سینئر وکلاء کی جانب سے خواتین کے درمیان ہونے والے اس جھگڑے پر ان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا انتہائی افسوس ناک امر ہے پولیس کے مطابق نند اور بھاوج کسی کیس کے سلسلہ میں عدالت آئی ہوئی تھی کہ ان کے درمیان تلخ کلامی کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شرو ع ہوگئی جس پر سول جج کے حکم پرتوہین عدالت کرنے کے جرم پر خاتون کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔مقصود بی بی اپنی نند کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے گالم گلوچ کررہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر نے کے لئے شجر کاری مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker